اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہبازشریف نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دے دیا،کہا بھارتی سپریم کورٹ نے لاکھوں کشمیریوں کی قربانی سے غداری کی، کشمیری جدو جہد میں کوئی کمی نہیں آئے گی،متعصبانہ فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر مزید مضبوط ہوگی ،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہر سطح پر کشمیریوں کے حق کی آواز اٹھائے گی، ہم اس جد وجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں















