اہم خبریں

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ،مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے۔ بھارت کے کشمیریوں کو غلام بنانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں، تنازعِ جموں و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔ کشمیر کے عوام کا آزادی اور استصوابِ رائے کا حق نہیں چھینا جا سکتا، جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے۔پیر کو جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بھارت سو ناٹک کرے، جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے اور رہے گا۔

متعلقہ خبریں