اہم خبریں

نہ آنیوالے 5 ارکان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائیگا ، اظہر مشوانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آنیوالے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی نے کہا کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود اسمبلی نہیں آئے، پانچوں کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں