اہم خبریں

کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار دوبارہ ایم کیوایم میں شامل

کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا: ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار آج ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد جائیں گے، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائمخانی خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر پہلے ہی اتفاق کر چکے ہیں، انیس قائمخانی کو تنظیمی امور چلانے کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو رابطہ کمیٹی میں لیا جائے گا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کا مذکورہ اتحاد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیسندھ اور کراچی میں سیاسی قوت کوروکنا ہے ۔

متعلقہ خبریں