کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے۔ ضیاء آمریت میں جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں کو مقتل گاہ بنایا۔ اب مذہب کے نام پر فتنہ اور فساد پھیلانے کا زمانہ گزر چکا۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نام نہاد جہاد نے دہشت گردی کی نرسریوں کی آبیاری کی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔















