اہم خبریں

نیاوزیراعلیٰ ہم سے بہترکام کریگا،محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ وقت مکمل ہونے پر میں اور میری ٹیم اپنے گھر روانہ ہوجائے گی۔بند روڈ پراجیکٹ 24 فیصد مکمل ہو چکا، ان شاءاللّٰہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔ اس منصوبے کی پیشرفت سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ یوریا کھاد کی کمی جلد سے جلد پوری ہوجائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اتوارکومیڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو بھی اگلا وزیراعلیٰ آئے گا ،ان شاء اللّٰہ ہم سے بھی بہتر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کےلیے پراجیکٹ شروع کردیا ہے۔ حکومت پنجاب 50 سے 60 ڈالر خرچ کرکے فری لانسرز کی سرٹیفکیشن کرائے گی۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم سے یوریا کھاد کی کمی پورا کرنے سے متعلق بات ہوئی، انہوں نے وفاقی وزراء کو اس حوالے سے ہدایات کردیں ہیں۔

متعلقہ خبریں