اہم خبریں

نوازشریف کے کہنے پر نو مئی واقعہ ہوا؟عابدشیر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نےکہاہے کہ کیا نوازشریف کے کہنے پر نو مئی کا واقعہ ہوا، ان کا بھانجا فوج کو للکارتا رہا۔اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ نیازی نے جو بیان دیا جس میں نو مئی کے واقعات پر نوازشریف پر بھونڈا الزام لگایا ہے، لگتا ہے دیسی مرغ کھا کر اس کا جیل میں دماغ خراب ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں بنایا، بند لفافہ کیبنٹ میں پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کا ستر ارب روپے کا اسکینڈل کرکے ایماندار صادق و امین قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں