اہم خبریں

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے،آصف زرداری

کراچی(نیوزڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے۔مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں، اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں