اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی نوادرات کی اسمگلنگ ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق اتوارکو جاری ایک بیان میں محکمہ آرکیالوجی نے بتایاکہ نوادرات 2600 سے 3500 قبل مسیح کے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا۔















