اہم خبریں

ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہن بھائی جاں بحق ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

کراچی ( نیوز ڈیسک) ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق ضیا الدین اسپتال کے قریب والد اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر جارہا تھا، اسی دوران ڈمپر سے حادثہ ہوا جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہوگئی جن میں 11 سالہ حذیفہ اور 18 سالہ بشریٰ شامل ہیں جب کہ حادثے میں بچوں کا والد محفوظ رہا ،حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں