پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ملک یوسف خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کی موجودگی میں ملک یوسف نے خان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرپرویز خٹک نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہو رہے ہیں، ہمارا اگلا جلسہ صوابی میں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوشہرہ کی سات نشستیں جیت کر دکھاؤں گا۔















