لاہور(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔















