اہم خبریں

غزہ جنگ ،پاکستان کا سلامتی کونسل پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنگ بندی کرانے میں ناکامی پر پاکستان نے سلامتی کونسل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ کے لوگوں پر مشترکہ سزا کا مسلط کیا جانا ناقابل قبول ہے۔فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم وسیع تر خطرناک تنازعے کو جنم دے سکتا ہے، پاکستان فوری پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت فوری ختم کی جائے۔ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل امن کے قیام کی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکا، غزہ کے لوگوں پر مشترکہ سزا کا مسلط کیا جانا ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ خبریں