اہم خبریں

عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کیلئے کارروائی کا آغاز

راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی پولیس نے عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت سے باضابطہ رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد نے مقامی عدالت سے باضابطہ رجوع کرلیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم چلانے والے عادل راجہ کی جائیداد نیلامی کے لیے راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ عادل راجہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں شہری محمد مسکین بٹ کی درخواست پر مقدمہ درج ہے، ملزم عادل راجہ کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرادیا، ملزم اشتہاری ہے، ملزم ڈیڑھ سال سے دانستہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک میں روپوش ہے۔درخواست میں عادل راجہ کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں