راولپنڈی (نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔اعلامیہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔















