لاہور(نیوزڈیسک) سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشددکا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشددکا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغازکردیا۔چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدیدکہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔















