اہم خبریں

شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لیں یا فوری استعفیٰ دیں، بابر اعوان نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لیں یا فوری استعفیٰ دیں، شہباز شریف گروپ کو پنجاب میں بڑی شکست ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہمارے پاس نمبر پورے تھے اور ن لیگ کے پاس موبائل نمبر ہوتے تھے، اس دفعہ موبائل چل نہیں سکے پنجاب نے نئی تاریخ لکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے شرم لوگ ہیں خریدو فروخت کررہے تھے،طے ہوگیا ہے کہ پاکستان میں کوئی ریڈ لائن نہیں ہے، عمران خان نے ریڈ لائن کو گرین لائن میں تبدیل کردیا۔بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ پانچ لوگوں کے ایک گروہ کو ایک ارب پچیس کروڑ کی آفر کی گئی، قوم لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کرے گی اور کبھی معاف نہیں کرے گی، لوٹوں نے ایک ہاتھ سے وصول کیا اور سیاسی خودکشی کرلی ہے، اس دفعہ پنجاب میں جس غیرت کے ساتھ جو زور لگا لوگ کھڑے رہے اس کی مثال نہیں ملتی، لوگوں نے لالچ خوف دھونس دھاندلی اور ڈالر کے بیگ کو مسترد کردیے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو بدلے کی پارٹی شروع ہوئی ہے انتخابات میں عمران خان لوگوں کے اندازے سے زیادہ آگے نکلیں گے۔

متعلقہ خبریں