اسلام آباد(نیوزڈ)سابق رکنِ صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے کہاہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری پر لازم قرار دیا جائے۔پینا فلیکس، دیواروں پر اشتہارات، وال چاکنگ اور بینرز پر مکمل پابندی لگائی جائے۔جمعرات کوایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے کارکنان کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں درج کرائیں، قومی اسمبلی کے انتخابات حلقہ بندی کے بجائے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی وجود میں آ جانے کے بعد تربیتی کورس تمام اراکین کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔ تمام ممبرانِ اسمبلی کو عوامی خدمات اور قانونی سازی کے لیے ضروری اسٹاف دیا جائے۔















