راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف میڈیا سیل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پی آئی سی ہسپتال میں سابق وزیراعلیٰ کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کئے۔















