اہم خبریں

جماعت اسلامی نے شہرکی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے، میئر کراچی

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے کراچی کی تریق2ی کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کرلیا جس کی تصدیق مرتضیٰ وہاب نے کی ہے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو کچھ معاملات سے آگاہ کرنا ہے، کچھ ایسی پالیسی بنانی ہے جس سے شہر کے باسیوں کو فائدہ ہوگا۔میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم نے جماعت اسلامی سے بات چیت کی جنہوں نے مثبت رویہ اختیار کیا اور شہر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں