اہم خبریں

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، مستقبل میں ایک ساتھ چلنے پر اتفاق

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز ، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن پر بات چیت کی گئی ۔ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات ہوئی ، دونوں رہنماوں کا مستقبل میں ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ۔۔ ذرائع کے مطابق دس پندرہ منٹ کی ملاقات کے بعد نوازشریف چوہدری شجاعت کے گھر سے واپس روانہ ہوگئے

متعلقہ خبریں