اہم خبریں

وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کو ضد چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ،جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں ،کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے،اسمبلی کی مدت اگست 2023تک ہے، عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں، کرسی کا اتناہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلیٰ بن جائیں، اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہے ہیں۔آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ باتیں ہورہی ہیں کہ میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں، نیب سے بھی حساب کتاب ہوگا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں کوئی اور ہیں۔

متعلقہ خبریں