راولپنڈی(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے کرتوتوں کی وجہ سے ن لیگ کی سیاست ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردی۔ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کوتخت لاہور لینا تھا (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس گئے۔شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کو ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا۔
وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئےآب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہےاعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلےکرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کواُن کےشہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہےعمران خان اسمبلیاں تحلیل کرےگااورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 12, 2023
عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ تحریک اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی۔ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔















