اہم خبریں

عدالت نےشہبازگل کیخلاف کراچی کے تھانوں میں درج 3 مقدمات ختم کردیے

کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست نمٹا دی، کراچی کے تھانوں میں درج 3 مقدمات ختم کردیے گئے۔ آج سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے متعلق تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی،پولیس رپورٹ کہا گیا کہ شہباز گل کیخلاف تھانہ بریگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے تھے، تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی۔عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں