اہم خبریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پرویز الہیٰ ،اعتماد ووٹ کے نتائج کا جواب عدالت میں جمع کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر مشتمل جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی، بطور اسپیکر اعتماد کے ووٹ کے لئے اجلاس بلا کر کارروائی کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو 186 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا، اکثریتی ووٹ حاصل کرنے پر پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کےعہدے پر برقرار ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب اعتماد ووٹ کی کارروائی دران ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، کرسیاں بھی چل گئیں،ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی، لابی کا دروازہ توڑ دیا، اپوزیشن نے الزام لگایا دھاندلی ہو رہی ہے ،گنتی کے دوران ہی واک آؤٹ کرگئی۔

متعلقہ خبریں