لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےوزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل معاملے پر آج پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ، پنجاب کی سینئر لیڈرشپ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کیساتھ آئندہ حکمت عملی کے بارے میں ملاقات کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی مشاورت ہوگی۔پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ مشاورت میں لاہور ہائیکورٹ کیس کی آج کی سماعت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔















