پنجاب اسمبلی کی کارروائی غیر قانونی، مسترد کرتے ہیں، معاملے کو عدالت لے کر جائیں گے ، راناثنااللہ
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہیں، معاملے کو عدالت میں چیلنج کیا جائیگا ، پرویز الٰہی کے پاس 181 سے زیادہ ووٹ کل تھے نا آئندہ ہوں گے۔ہمارے پاس ثبوت ہیں، کن لوگوں کو حاضر کر کے گنتی کی جارہی ہے یہ بھی چیک کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں کے ہمراہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے ،تسلیم نہیں کرتے،آج کے اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا،رات 12بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا، الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،ہیرا پھیری کر کے غیرآئینی، غیر قانونی کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس 181 سے زیادہ ووٹ کل تھے نا آئندہ ہوں گے،ٹریول ہسٹری والوں میں سے ایک ممبر واپس آیا ہے، اب دیکھتے ہیں یہ کتنی گنتی شوکرتے ہیں، عدالت میں ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس ثبوت موجود ہے، عدالت میں ان کاموقف تھا کہ گورنرکا موقف آئین کے مطابق نہیں تھا ، اب انہوں نےمعاملہ خود ابہام میں ڈالا ہے ، گورنر راج کی یہ ایک فٹ صورتحال ہے، ہم نےمعاملہ آج عدالت کےسامنے رکھنا ہے، کن لوگوں کو حاضر کر کے گنتی کی جارہی ہے یہ بھی چیک کریں گے۔















