اہم خبریں

الیکشن ہوئے نہیں،ن لیگ نے نتائج کا اعلان پہلے کردیا،نیئربخاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمانیئر بخاری نے متنبہ کیا ہے کہ 2018کودہرائیں گے توقوم کی اکثریت نتائج تسلیم نہیں کریگی ، امید ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کویقینی بنائے گا،اے بی این نیوزکے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگوکرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سوا ل یہ ہے کہ نیب پہلے غلط تھی یاآج غلط ہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابات شفا ف نہ ہوئے توملک میں انارکی پھیلے گی ،2018کودہرائیں گے توقوم کی اکثریت نتائج تسلیم نہیں کریگی ، ان کاکہناتھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کویقینی بنائے گا،ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کے بائیکاٹ پریقین نہیں رکھتی،ان کا کہناتھا کہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم ،ابھی الیکشن ہوئے نہیں ن لیگ نے نتیجے کااعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں