احمد آباد (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل کےلیے آفیشلز کا آعلان کردیا۔ آئی سی سی نے فائنل کےلیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا کو مقرر کیا ہے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے اسی طرح کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔















