اہم خبریں

(ن )لیگ انتشار کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، پرویزالہٰی

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ (ن )لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے ،ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد مضبوط تر ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ملاقات کی دونوں شخصیات کے درمیان سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہورہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں (ن )لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اور ہم عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں