راولپنڈی (نیوزڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔
شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار اور غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہور میں خریدوفروخت کی منڈی لگ گئی ہے، پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پر لگی ہوئی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔















