لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے فل بینچ بنانے کی سفارش کرکے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے عمران خان کو تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لئے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عمران خان کی جانب سے ان کے نے دلائل دیے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت طلب کرلی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پراعتراض اٹھائے لیکن جسٹس جواد حسن نے کہا کہ درخواست گزار پنجاب کا رہنے والا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔وکیل عمران خان نے دلائل دیے کہ عدالت کے سامنے اپنی درخواست میں تمام حقائق واضح کیے۔ عدالت نے اسی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کےلئے طلب کیا ہے۔جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کے لئے فل بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہوہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کو بھجوا دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس پر تادیبی کاروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔















