لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےکہاہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کنگ نہیں بلکہ اس دور کا عظیم بیٹر ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کوہلی کی جانب سے 50ویں سنچری مکمل ہونے پر کہا کہ یہ اس سب کا مستحق ہے، اس نے ایک بڑے میچ میں یہ ریکارڈ بنایا ہے۔















