اہم خبریں

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا مغوی دوست 4دنوں بعد گھر پہنچ گیا

لاہور: (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا گارڈن ٹاؤن سے مغوی دوست 4 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا ۔مغوی احمد فاران پر اسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوا تھا،7 جنوری کو چودھری مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کل میرے ایک دوست کو کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا، ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا۔ذرائع کے مطابق احمد فاران خان مسلسل 4 روز گھر سے باہر گزارنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں