اہم خبریں

کوئٹہ ، ایل پی جی ٹینکر حادثہ ، ڈی ایس پی مختیار حسین، اہلیہ اور بیٹے سمیت ، 5 افراد جاں بحق،لیویزحکام

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے خانوزئی کے قریب ایل پی جی ٹینکرنے کار کو کچل ڈالا، 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، انکی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔ حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا، کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور شاہراہ پر پھسلن کے باعث پیش آیا جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئےتمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

متعلقہ خبریں