اہم خبریں

نئی ووٹر لسٹوں پر بلدیاتی انتخابات کی درخواست مسترد ، پی ایس پی اور ایم کیوایم کا آج احتجاج کا اعلان

کراچی( نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نئی ووٹر لسٹوں پر بلدیاتی انتخابات کی درخواست مسترد کردی، پی ایس پی اور ایم کیوایم آج ا حتجاج کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر دوپہرایک بجے شروع ہوگا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور اراکین شامل ہوں گے۔دوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔پی ایس پی رہنما ارشد ووہرا کہتے حلقہ بندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں پی ایس پی کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اورعنقریب ہم سب ایک ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی تھی اس لیے احتجاج کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں