اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس ، ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )توہین الیکشن کمیشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی ،اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی،تینوں میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا،،،پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کمیشن میں پیش، دلا ئل میں کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بار ملاقات کی اجازت ملی،ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی لیول پلینگ فیلڈ دیں،کمیشن مناسب آرڈر دے ، ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے ہم خود ہی اڈیالہ جیل چلے جاتے ہیں ، جب ہم جائیں گے آپکو تمام سہولیات بھی مل جائیں گی، جیل میں سماعت کا آرڈر کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیسز کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ خبریں