پونے (نیوزڈیسک)ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے ہرادیا۔ بدھ کو پونے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پونے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل اس ورلڈکپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات، سات میچز کھیل چکی ہیں جہاں انگلینڈ نے ایک اور نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے۔پوائنٹس ٹیبل پر نیدر لینڈز نویں اور انگلینڈ دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔















