اہم خبریں

بڑا اعلان، انتخابات 11 فروری کو ہوں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن کابڑا اعلان ، ملک میں انتخابات 11 فروری کو ہوں گے ،ای سی پی نے سپریم کورٹ کو تاریخ دے دی ،،،الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی سے چیف جسٹس نے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے کوئی تاریخ دی ہے ، سجیل سواتی نے عدالت کو 11 فروری کی تاریخ بتائی،،، الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول سپریم کورٹ کو بتاتے ہوئے کہا 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے،3 سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے،5 دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی،5 دسمبر سے 54 دن گنیں تو 29 جنوری بنتی ہے،4 فروی کو پہلا 11 فروری کو دوسرا اتوار بنتا ہے،ہم نے اپنے طور پر فیصلہ کیا 11 فروری والے اتوار کو الیکشن کروائے جائیں،وکیل الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں بیان ،کیا الیکشن کی تاریخ سے قبل صدر سے مشورہ کیاگیا،چیف جسٹس کا وکیل سے استفسار،کہا الیکشن کمیشن آج صدر سے مشاورت کرے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے چیف الیکشن کمشنر نے صدر سے ملاقات سے انکار کیوں کیا،آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ صدر تجویز کرتے ہیں

متعلقہ خبریں