اہم خبریں

صدر مملکت کی جگہ میں ہو تا تو الیکشن کی تاریخ دے چکا ہو تا،ہمایوں مہمند

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )تحریک انصاف کےسینیٹرہمایوں مہمند نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے،نگران وزیراعظم کاکام یہ ہوناچاہیے کہ انتخابات وقت پرہوں،الیکشن کمیشن کوانتخابات کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ہم سانحہ لمزکی پرزورمذمت کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،ہمیں جلسے ورکارنرمیٹنگ نہیں کرنے دی جارہی،تمام جماعتوں کوپتاہے شفاف الیکشن ہوئے توتحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی،بڑوں نے انہیں کہاہے کہ آپس میں مل بیٹھ کرکھیلو،مریم نوازنے کہاتھاجب تک نوازشریف نہیں آتے الیکشن نہیں ہوں گے،ملک میں اصل حلقہ بندیاں10سال بعدہوتی ہیں،یہ لوگوں کوبے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ان اقدامات کے پیچھے ان کے مکروہ مقاصدہیں،میں اگرصدرمملکت کی جگہ ہوتاتوالیکشن کی تاریخ دے چکاہوتا،سیاسی جماعتیں نظریے کی بنیادپرچلتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کوغیرمعمولی حالات کاسامناہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے آنے والے حالات کے بارے میں پہلے سے آگاہ کیاتھا،پاکستان تحریک انصاف کومیدان میں آنے دیں پھرمقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں