فیصل آباد (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نے چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹاپ ٹرینڈ چلانے کیلئے میڈیا سیل بنایا۔ فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہن کو آلودہ کر نے کا بیانیہ ترتیب دیا ،بے بنیاد من گھڑت بیانیے کی وجہ سے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کی گئی،تحقیقات میں ایسے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تانے بانے بنی گالا اور زمان پارک تک جاتے ہیں ، سوشل میڈیا ٹولز کو استعمال کر کے اداروں کیخلاف بیانئے کو پرموٹ کیا گیا۔















