برسلز(نیوزڈیسک) غزہ کی تشویشناک صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاسجمعرات کو طلب کر لیا ۔ سلامتی کونسل اجلاس میں غزہ کی کشیدہ صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔صدرسلامتی کونسل نے رکن ممالک کو خط لکھ دیا۔تاحال سلامتی کونسل میں حماس اسرائیل جنگ پر کسی بھی ایک مؤقف پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا، نہ ہی عالمی برادری جنگ بندی پر لائی جانے والی کسی بھی قرارداد کو منظور کر سکی ہے.امریکا اور اسرائیل ایک جانب تو اسلامی ممالک، چین اور روس دوسری جانب ہیں۔















