اہم خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کی افغان ٹیم کے ہاتھوں عبرت ناک شکست انتہائی شرمناک:وسیم اکرم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افغانستان سے شکست شرمناک ہے جبکہ افغان ٹیم صرف 2 وکٹوں کے نقصان سے 280 کر گئی، یہ بہت بڑی بات تھی۔نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس لیول پر 3ہفتوں سے شور کر رہے ہیں کہ یہ ٹیم 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ سے نہیں گزری۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ روزانہ 8، 8 کلو کڑاہی اور نہاری کھاکر اپنی فٹنس خراب کررہے ہیں،۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق نے کوچنگ کے دوران فیلڈنگ کے معیار کو جانچنے کی کسوٹی نافذ کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ کھلاڑیوں کو مصباح الحق سے نفرت ہوگئی تھی۔وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا کام کیا اب پاکستانی ٹیم واپس اسی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جہاں ورلڈ کپ میچز میں اگر اور لیکن کو دیکھنا پڑے گا۔فیلڈنگ کا سارا کام ہی فٹنس کا ہے، جہاں ہم مار کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں وہ مقام آگیا ہے جہاں ہم قومی ٹیم کیلئے دعائیں کرتے نظر آئیں گے کہ آگے آنے والی چاروں ٹیمیں ہار جائیں اور پاکستان جیت کر آگے بڑھ جائے. لیکن ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں