اہم خبریں

گزشتہ 35 سال سے قرضہ لیکر اتا رہے ہیں ،پرویز خٹک

بنوں(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سینئررہنمااور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم درانی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں ، ترقی کے لحاظ سے نوشہرہ اور سوات کے مقابلے میں بنوں کی حالت پر افسوس ہوا،اتوار کو بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موقع ملا تو بنوں کو نوشہرہ کی طرز پر بناؤں گا،نوشہرہ میں سڑکیں، بجلی، گیس سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 35 سال سے قرضہ لیکر اتا رہے ہیں بس یہ تین عشرے اسی میں ہی گزرے۔

متعلقہ خبریں