لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے اختتام پر شادی کی تیاریاں مکمل۔ذرائع کے مطابق کرکٹرامام الحق کی شادی تقریبات 23 نومبر سے لاہور میں منعقد ہونگی، قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبرجبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے پا گئی ہے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔