اہم خبریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی ( نیوزڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 367 پوائنٹس اضافے کیساتھ 50 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 990 روپے مالیت کے 21 کروڑ 55 ہزار 910 شیئرز کا لین دین بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں