کراچی(نیوزڈیسک) سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ،10 گرام سو نے کی قیمت میں ایک ہزار 8 سو 86 روپے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے اضافہ ہوگیا ۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 7 سو 55 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 5 سو روپے ہو گئی ۔















