کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مزید کمی روپیہ مستحکم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا لیکن اب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 78 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں گذشتہ روز 3 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔















