لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سابق وزیراعظم نے حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں بریت پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے حنیف عباسی اور اُن کے بیٹے کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔شہباز شریف نے حنیف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کی جرات و بہادری قابل فخر اور ناقابل فراموش ہے، آپ کو اللہ تعالٰی نے سرخرو کیا،الحمدللہ۔















