اہم خبریں

سائفر کیس، ایف آئی اے چالان میں پی ٹی آئی چیئرمین او رشاہ محمود قریشی ملزم قرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سائفر کیس، ایف آئی اے چالان میں پی ٹی آئی چیئرمین او روزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملزم قرار،، چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مجرمانہ اقدامات اور اس کے نتیجے میں خارجہ تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کیا گیا ،کہا گیا کہ سائفر کی غیر قانونی تحویل سے ملزمان نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا۔ ملزمان کے اقدامات سے غیر ملکی قوتوں کا مفاد پورا ہوا اور پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے مجرمانہ اقدام نے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا،، چالان میں سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری جنرل اعظم خان کے کردار اور ان کا بیان بھی موجود ، چالان کے ساتھ تیس گواہان کی فہرست بھی فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں